ریاض: سعودی عرب میں عالمی کورونا وبا پر کنٹرول برقرار ہے، مسلسل سات روز سے یومیہ کیسز کی تعداد 50 سے کم ریکارڈ کی جارہی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین مریضوں کی اموات رپورٹ کی گئیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ نئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 65 ہوگئی ہے۔
سعودی عرب میں کووڈ19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8770 ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58 مریض مہلک وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 95 ہوگئی ہے۔
مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔