تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

سعودی عرب میں کورونا وبا پر کنٹرول برقرار

ریاض: سعودی عرب میں عالمی وبا پر کنٹرول برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی صرف 45 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کے پینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک کورونا مریض کی موت ہوئی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 805 ہوگئی، اب تک 8800 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، تشویش ناک مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 مریضوں نے وبا کو شکست دی جس کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 722 ہوگئی۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 51 کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -