ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب سے ایک اور اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز 50 سے بھی کم ہوگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا کے صرف 44 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں۔ کووڈ19 کے نئے کیسز آنے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 134 ہوگئی۔

New COVID-19 cases in Saudi Arabia drops below 50-mark anew

- Advertisement -

سعودی محکمہ صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے اب تک 8716 اموات ہوچکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 178 ریکارڈ کی گئی۔

کورونا کے نئے کیسز زیادہ تر البھا شہر اور دارالحکومت ریاض میں رپورٹ ہوئے۔ مملکت میں فعال کیسز میں سے 212 مریض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے عالمی کورونا وبا پر کافی حد تک کنٹرول پالیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں