ریاض: سعودی عرب میں یومیہ کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کوروناوائرس کی تازہ صورت حال کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں مسلسل 4 روز تک یومیہ کیسز پچاس سے کم رپورٹ ہورہے تھے لیکن گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53 نئے کیسز منظر عام پر آئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے تین مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔ مملکت میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 315 ہوگئی۔
اب تک 8727 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چالیس مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 370 ہوگئی ہے۔
سعودی عرب میں فعال کیسز میں سے 175 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔