تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب: نئی پریشانی سر اٹھانے لگی؟

ریاض: سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں لگاتار دو دن تک کورونا کیسز 50 سے کم رپورٹ ہوئے لیکن گزشتہ روز 59 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز انسٹھ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 5 مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔ سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 985 ہوگئی۔

New COVID-19 cases in Saudi Arabia jump above 50-mark

اب تک کورونا کے 8704 مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ گزشتہ روز 78 افراد وبا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد کووڈ19 کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 028 ہوگئی۔

کوروناوائرس کے نئے کیسز سب سے زیادہ سعودی دارالحکومت ریاض سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ مملکت میں فعال کیسز میں سے 244 مریض سنگین صورت حال سے گزر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے عالی کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

Comments

- Advertisement -