تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب سے اچھی خبر!

ریاض: سعودی عرب میں عالمی کورونا وبا پر کنٹرول برقرار ہے، یومیہ کیسز مسلسل 50 سے کم رپورٹ ہورہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا کے 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 کورونا مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لگاتار چار روز سے روزانہ کی بنیاد پر پچاس سے کم کووڈ19 کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 931 ہوگئی۔

New COVID-19 cases in Saudi Arabia remain below 50-mark

محکمہ صحت نے بتایا کہ مملکت میں وبا سے انتقال کر جانے والوں کی مجموعی تعداد 8763 ریکارد کی گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 مریض کووڈ19 سے صحت یاب بھی ہوئے۔

سعودی عرب میں کوروناوائرس کو اب تک 5 لاکھ 36 ہزار 947 مریض شکست بھی دے چکے ہیں۔ کورونا کے فعال کیسز میں سے 106 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب سعودی حکومت مرحلہ وار کورونا پابندیوں میں نرمی کررہی ہے، کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی شرط ختم کردی گئی تاہم شای ہالز، مالز اور ریستوران میں ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔

Comments

- Advertisement -