تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب سے پھر اچھی خبر!

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 50 سے کم پر برقرار ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو مریضوں کی اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ مسلسل چھے روز سے روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز پچاس سے کم ہی رپورٹ ہورہے ہیں۔ نئے کیسز منظر عام پر آنے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 18 ریکارڈ کی گئی۔

New COVID-19 infections in Kingdom remain below 50-mark

مملکت میں کوروناوائرس سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 8767 ہوگئی ہے۔

سعودی محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 مریض کووڈ19 سے صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 37 ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز میں سے نوے مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -