تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کورونا وبا پر کنٹرول برقرار ہے، نئے کیسز رپورٹ ہونے کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔

سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 518 ہوگئی۔

مہلک وائرس سے اب تک 8826 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

مملکت میں وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 640 ہوگئی۔

کورونا کے فعال کیسز میں سے 52 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔

وبائی صورت حال بہتر ہونے کے سبب مختلف پابندیاں بھی نرم کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -