بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورت حال جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 505 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مملکت میں وبا کی تازہ صورت حال کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 5505 نئے کووڈ19 کیسز کے علاوہ 2 مریض جاں بحق بھی ہوئے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 20 ہزار 935 ہوگئی۔

‘سعودی عرب میں اب تک کورونا سے 8 ہزار 908 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں’۔

سعودی وزارت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 349 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد کووڈ19 سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 296 ریکارڈ کی گئی۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 388 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں