پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں کورونا کیسز اچانک بڑھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی شرح میں کمی کے بعد پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یومیہ کیسز کی تعداد 50 سے 10 کے درمیان ہوا کرتی تھی۔

روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز میں اچانک بڑا اضافہ حکومت کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے ایک مریض کی موت بھی ہوئی۔ مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 210 ہوگئی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے اب تک 8 ہزار 865 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزرے 24 گھنٹوں میں 106 مریضوں نے وبا کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 284 ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں