جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بلوچستان میں بابر کچ ڈیم اور برج عزیز ڈیم کی تعمیر

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان میں عوام کی پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے دو ڈیموں بابر کچ اور برج عزیز کی تعمیر کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان میں دو ڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن میں ایک بابر کچ ڈیم جب کہ دوسرا برج عزیز ڈیم شامل ہے۔

بابر کچ ڈیم سبی ٹاؤن سے 35 کلو میٹر دور دریائے ناڑی پر تعمیر کیا جائے گا، اس ڈیم کی تعمیر سے اطراف کے دیہات، اور کوئٹہ کو پانی کی ضرورت پوری ہوگی۔

- Advertisement -

بابر کچ ڈیم میں سیلابی پانی ذخیرہ کرنے میں مدد ملے گی، اس منصوبے کی فزبیلٹی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوائی جا چکی ہے۔

دوسرا ڈیم برج عزیز کوئٹہ سے 58 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تعمیر کیا جائے گا۔

آج کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت بابر کچ اور برج عزیز ڈیموں کے منصوبوں پر ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دمڑ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں برج عزیز اور بابر کچ ڈیموں کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہا بلوچستان میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، بلوچستان ڈیموں کی تعمیر کے لیے ایک آئیڈیل صوبہ ہے، اس کے لیے کیچمنٹ ایریا بہت بڑا ہے۔

انھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں ڈیموں کے اسٹرکچر کی تعمیر پر فوکس کیا جائے، اور بابر کچ ڈیم کا ڈیزائن ایری گیشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں