دبئی میں ہونے والے بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے اور تمام ممالک نے فوسل فیولز کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی میں جاری موسمیاتی سربراہی اجلاس میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے اور کوپ 28 کے میں شریک تمام ممالک فوسل فیولز کے خاتمے اور اس کی جگہ متبادل منتقلی کے مطالبے پر متفق ہو گئے ہیں۔
اس اجلاش میں ماہرین نے فوسلز فیولز کو ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ قرار دیا تھا جب کہ تمام ممالک سے فوسل فیولز کے متبادل کی منتقلی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد شریک ممالک نے اس حوالے سے نئے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔
- Advertisement -
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویتریس نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلیے یہ اقدام ناگزیر ہے۔