تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

نئی دہلی کرونا کا گڑھ قرار

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی، طبی ماہرین نے دہلی کو کرونا کا گڑھ قرار دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں  کرونا کی صورت حال بگڑتی جارہی ہے، ایک روز میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں 20 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد اضافے کے بعد 16 ہزار تک پہنچ گئی۔

بھارت کے طبی ماہرین نے دارالحکومت دہلی کو وائرس کا گڑھ قرار دے دیا جہاں کرونا سے ڈھائی ہزار اموات ہوئیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوزکر گئی جبکہ مہلک وبا نے اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کی جان لے لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے تین ممالک میں کرونا کی صورت حال بدستور تشویشناک ہے، امریکا، بھارت اور برازیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: ہینڈ سینیٹائزر پینے کا بھیانک انجام

امریکا بدستور کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جہاں متاثرین کی تعداد پچیس لاکھ چھیانوے ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ اٹھائیس ہزار سے تجاو کرگئی۔

امریکی ریاست نیویارک اور نیوجرسی میں کرونا سے بالترتیب 31 اور 15 ہزار اموات ہوئیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 37 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ امریکی حکام کے مطابق لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مختلف ریاستوں میں کیسز میں اضافہ ہوا، فلوریڈا سمیت دیگر ریاستوں کی حکومتوں نے دوبارہ پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق برازیل میں سخت ٹیسٹنگ کی وجہ سے چوبیس گھنٹوں کےدوران 38 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ 57 افراز جان کی بازی ہار  گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ایک اور خاندان کے 21 افراد کرونا وائرس کا شکار

برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد تینتالیس ہزارہوگئی، اٹلی میں ہلاکتیں چونتیس ہزار سےتجاوزکرگئی۔ ایران میں دس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ اٹھہتر ہزارہوگئی۔

Comments

- Advertisement -