The news is by your side.

Advertisement

نئی دہلی : دو روز میں دو لڑکیوں کا گینگ ریپ

نئی دلی: بھارتی دارلحکومت کی سڑکیں صنف نازک کے لئے خطرناک ترین ہوگئی ہے، دو روز میں مزید دو لڑکیوں کے گینگ ریپ کے واقعات سامنے آئے، جس کے باعث والدین پریشان جبکہ خواتین خوفزدہ ہے.

مودی سرکار میں بے لگام انتہا پسند ہندوؤں کے بعد بھیڑیا نما انسانوں کو بھی کھلی چھٹی مل گئی ہے، پہلا واقعہ ایک سات سالہ بچی کے ساتھ پیش آیا، ہوس کے بھوکے تین لڑکوں نے پہلی جماعت کی طالبہ کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا، سات سالہ کمسن بچی کو اغواء کر کے بدترین زیادتی کی معصوم بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزمان نے بچی کو پھنک دیا۔

گزشتہ روز نئی دہلی میں صبح سویرے اسکول جانے والی چودہ سالہ لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں چھ درندوں نے چودہ سالہ لڑکی کو اسکول جاتے ہوئے اغواء کیا اور گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے چھ میں سے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

بھارت میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد والدین سخت تشویش میں ہیں اورخواتین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں