جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

دلہن کی رخصتی کے وقت عجیب حرکت، سسرالی بھڑک اُٹھے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ منانے والے شخص نے دلہن کی رخصتی کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، ایسے میں کئی جوڑے اپنی شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے یادگار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ ایک شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے، جس میں دلہن کی انوکھی رخصتی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تمام رسومات روایتی طریقے سے ادا کی جا رہی ہیں۔ جیسے ہی پنڈت دلہن کو کہتا ہے کہ وہ ٹوکری سے چاول نکال کر اپنے والدین پر پھینکے، دلہن چاولوں کے ساتھ پوری ٹوکری ہی ان پر اچھال دیتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دلہن کی اس حرکت پر پہلے تودلہا پیچھے مڑ کر حیرت سے دیکھتا ہے اور ہنس پڑتا ہے۔ دلہن کے والدین اور دیگر رشتہ دار بھی اس منظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو نمیش دوشی نامی شخص نے شیئر کی، جس نے کیپشن میں لکھا کہ پانچ سال ہو گئے، لیکن رخصتی کا یہ حسین لمحہ آج بھی بالکل تازہ ہے، ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی کی بات ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ”لگتا ہے بہن نے کبھی وداعی کی رسومات نہیں دیکھی ہوں گی!“

دوسرے صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ تو کچھ زیادہ ہی ہو گیا، ویسے شادی کی سالگرہ مبارک ہو!“

تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ”ایسی رخصتی پہلی بار دیکھی ہے، ہنسی روکنا مشکل ہو گیا!“۔۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں لائکس مل چکے ہیں، لوگوں نے دلہن کی منفرد وداعی پر نہ صرف ہنستے ہوئے ایموجیز پوسٹ کیے بلکہ جوڑے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد یں بھی پیش کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں