اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

بھارت پاکستان بنگلہ دیش سے جڑی سرحدوں پراسمارٹ باڑ لگائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بد ترین جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو بیرونی خطرات ڈرانے لگے، بھارت نے آئندہ سال پاکستان اور بنگلہ دیش سے متصل سرحدوں پر کئی تہوں پرمشتمل ایک سمارٹ باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے کہا ہے کہ بھارت آئندہ سال پاکستان اور بنگلہ دیش سے متصل سرحدوں پر کئی تہوں پر مشتمل ایک سمارٹ باڑ لگائے گا جس کے لیے 20 عالمی کمپنیاں تکنیکی جائزہ لے رہی ہیں۔

نئے نظام کے تحت سرحد کی نگرانی کے لیے لیزر باڑ، ریڈارز، سیٹلائٹ تصاویر اور تھرمل گیجٹس استعمال کیے جائیں گے۔

بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ایک کوئیک رسپانس فورس بھی تشکیل دی جائے گی جو دراندازی کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ اس نظام کو آئندہ سال کے آخری حصے میں نصب کیے جانے کا امکان ہے۔

اس مقصد کے لیے تربیتی منصوبے جن میں سے دو جموں، ایک ایک پنجاب اور گجرات میں پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ایک منصوبہ آسام کے دھوبری علاقے میں شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کا مقصد ملک کی سب سے بڑی بارڈر فورس میں جدت لانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں