تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

فضائی آلودگی میں اضافہ، دارالحکومت اسکول بند

نئی دہلی : ماہرین نے واضح کیا ہے کہ دہلی کی آب و ہوا مضر صحت ، لوگوں، بالخصوص بچوں کا باہر نکلنا انکی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سمیت جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں جس کے باعث متعدد ممالک اس کے سدباب کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے تاہم جو آلودگی و گندگی بھارت میں ہے اس کا کوئی ثانی نہیں۔

دہلی میں پھیلنے والی فضائی آلودگی کے باعث وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجروال یہ فیصلہ ایک اجلاس کے دوران کیا اور کہا کہ تمام اسکول 5 نومبر تک بند رہیں گے۔

ماہرین کے مطابق نئی دہلی کی آب و ہوا اس قدر مضر صحت ہے کہ لوگوں، بالخصوص بچوں کا باہر نکلنا انکی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں کھیتوں میں آگ اس سموگ کا سبب بنتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی فضاؤں میں موجود زہریلی گیس ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچوں کی ہلاکت کا سبب بن رہی ہیں۔

یہ انکشاف ماحولیات کے عالمی دن پر جاری ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا، جس کے مطابق بھارت بارہا ماحول کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، گذشتہ سال اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کے 15 آلودہ ترین شہروں میں سے 14 بھارت میں واقع ہیں۔

عالمی سطح پر اس بارے میں متعدد بار توجہ دینے کی اپیلوں کے باوجود گذشتہ انتخابا ت میں بھارتی سیاست دانوں نے اس مسئلے کو مکمل نظر انداز کردیا۔

Comments

- Advertisement -