ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے ایوی ایشن ماہرعمران اسلم سمیت 3 مختلف ناموں پرغور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے حکومت مختلف ناموں پر غور کررہی ہے۔

ذرائع وزارت ہوابازی نے بتایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کے عہدے کے لیے ایوی ایشن ماہرعمران اسلم سمیت 3 مختلف ناموں پرغورجاری ہے۔

اس کے علاوہ ڈپٹی ڈی جی سی اے اے نادرشفیع ڈارکانام بھی زیر غور ہے جبکہ بیوروکریٹس کےناموں پر بھی غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 3 ماہ گزرنے کے باوجود سول ایوی ایشن کامستقل ڈی جی نہیں ہے۔

دوسری جانب وفاقی سیکریٹری ایوی ایشن کی تقرری کے معاملے پر گریڈ 22 کے سینئرافسر صالح احمدفاروقی کو وفاقی سیکریٹری ایوی ایشن لگانے پرغور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صالح احمد فاروقی سیکریٹری کامرس کےطورخدمات انجام دےرہے ہیں جبکہ گریڈ 21 کے سینئر بیوروکریٹس کے نام بھی زیر غور ہیں۔

وفاقی سیکریٹری ایوی ایشن کےعہدےسےسیف انجم کوگزشتہ ہفتے ہٹایا گیا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں