12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے نئی مشکل، کئی کھلاڑی بیمار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے اور سینے کے وائرل انفیکشن نے کئی کھلاڑیوں کو بیمار کر ڈالا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارت میں سینے کی وائرل انفیکشن کی وجہ سے قومی ٹیم کے چند کھلاڑی بیمار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند کھلاڑی کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا ہے۔ اسامہ میر 5 دن سے بیمار ہیں جن کے احتیاطاً مختلف ٹیسٹ کرائے گئے جو کلیئر آئے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔

- Advertisement -

بیمار ہونے والوں میں پاکستان کے فرنٹ لائن بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں جن کو انفیکشن کے باعث اسپتال جا کر ٹریٹمنٹ کرانا پڑا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر عبداللہ شفیق بھی تیز بخار میں مبتلا ہیں جب کہ فاسٹ بولر زمان خان بھی وائرل انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔

کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی وجہ سے ہی آج شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کیا گیا جو اب کل دوپہر دو بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔

پاکستان ٹیم آج بھی آرام کرے گی

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے جمعہ 20 اکتوبر کو چنا سوامی اسٹیڈیم میں کینگروز سے مقابلہ کرنا ہے۔ پاکستان نے میگا ایونٹ میں دو جب کہ آسٹریلیا نے ایک میچ جیت رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں