جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

کراچی پورٹ سے یورپ کیلیے نئی براہ راست شپنگ لائن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی بندرگاہ سے یورپ کیلئے نئی براہ راست شپنگ لائن کا آغاز کر دیا گیا۔

پاکستان کی نجی ادارے نےکورین الشپنگ کے ساتھ مل کر شپنگ لائن کا آغاز کیا ہے۔ بندرگاہ کو ایچ ایم ایم کی نئی انڈیا نارتھ یورپ ایکسپریس آئی این ایکس سروس سےجوڑ دیا گیا ہے۔

نئی سروس مغربی ہندوستان اور شمالی یورپ کے درمیان  سمندری رابطہ فراہم کرے گی۔ سروس 5 فروری کو کراچی سے اپنی پہلی روانگی کے ساتھ عالمی سطح پر  آپریشنز کا آغاز کرے گی۔

- Advertisement -

کمانڈر کراچی پاکستان نیوی فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داری کی راہ پر گامزن ہے  مواصلات کی سمندری لائنیں تجارت کیلئے اہم راستے فراہم کرتی ہیں آج 75 فیصد عالمی تجارت سمندری راستوں پر ہورہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں