اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے ووٹرز کو انتخابی فہرستوں میں درست کوائف اور تبدیلی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے معاملے پر الیکشن کمشین کا کہنا ہے کہ رائے دہندگان ووٹ کےاندراج کو شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں، تفصیلات کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس بھی کر سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اندراج و منتقلی کے لیے فارم نمبر 15 جمع کروائیں، ووٹ پر اعتراض یا حذف کیلئے فارم نمبر 16 جمع کروائیں جب کہ درستگی کوائف کے لیے فارم نمبر 17 جمع کروائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بنائے گئے ڈسپلے سینٹرز پر فارم جمع کرانےکی آخری تاریخ 24 جنوری 2020 ہے
واضح رہے کہ 8 دسمبر 2019 کو الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے تاکید کی تھی کہ ووٹ اندراج ، منتقلی اور درستگی کیلئے ڈسپلے سینٹر آئیں۔