تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا علاج کیلیے نئی دوا منظور

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔

برطانیہ نے کورونا کے علاج کے لیے ایک نئی دوا کی منظوری دے دی ہے جو پانی کے ذریعے لی جا سکتی ہے۔ ‏اس دوا کو انقلابی (گیم چینجر) قرار دیا جا رہا ہے اور یہ کورونا سے ہونے والی اموات کے خطرے میں 50 فیصد ‏کمی لائے گی۔

برطانیہ میں اینٹی وائرل دوا کے استعمال کی منظوری دیدی گئی کورونا علامات کی صورت میں مریض کو نئی دوا ‏دن میں دوبار دی جائےگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنیادی طور پر اینٹی وائرل ٹیبلیٹ فلو کے مریضوں کیلئے تیار کی گئی تھی۔ برطانوی ‏وزیر صحت ساجد جاوید کہتے ہیں ’’مولنوپراور‘‘ کورونا کیخلاف گیم چینجرثابت ہوگی۔

برطانیہ پہلا ملک ہے جہاں کورونا کیخلاف اینٹی وائرل دوا استعمال ہوگی، ٹیبلیٹ پانی کے ساتھ لی جائے گی۔ ‏کلینکل ٹرائل میں دوا لینے والے مریضوں میں اموات کی شرح نصف ہوگئی اور اسپتال داخل کرانے کی شرح بڑی ‏حد تک کم رہی۔ ‏

برطانوی میڈیا کے مطابق گولی کورونا کی نئی اقسام کےخلاف بھی مؤثر ثابت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -