ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نئی انرجی ڈرنک بچوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار، پابندی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکٹرز اور والدین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے انرجی ڈرنکس جن میں کیفین کی مقدار بہت زیادہ ہے انھیں نابالغوں کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

رپورٹس کے مطابق ان انرجی ڈرنکس کے ایک کین میں چھ کوکا کولا کی بوتل جتنی کیفین کی مقدار شامل ہے، اس لیے ان ڈرنکس پر بھی الکحل اور سگریٹ کے طرز کی پابندی لگاتے ہوئے اسے نابالغوں کو فروخت کرنے کو ممنوع قرار دیا جانا چاہیے۔

پرائم انرجی جسے اسی سال لانچ کیا گیا ہے اس کے 350 ایم ایل والے کین میں 200 گرام کیفین شامل ہے، یہ اس کیفین لیول سے کہیں زیادہ ہے جس کی کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اجازت دی گئی ہے۔

- Advertisement -

انرجی ڈرنک میں کیفین کی مقدار زیادہ ہونے کے سبب چند ممالک میں اس پر پابندی عائد ہے مگر امریکا اور انگلینڈ میں قومی سطح پر اس حوالے اب تک کوئی قواعد تشکیل نہیں دیے گئے۔

یونیوسٹی آف شکاگو کے پروفیسر ڈاکٹر ہولی بینجمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب تک سگریٹ اور الکحل کی طرح اسے نابالغوں کو بیچنے پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی تو ریٹیلرز ان ڈرنکس کی فروخت نہیں روکیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پرائم انرجی کی طرح کوئی بھی ایسی ڈرنک جس میں کیفین کی مقدا انتہائی زیادہ ہو بچوں کے لیے غیرمحفوظ ہے۔

امریکن میڈیکل ایسوسیشن نے بھی 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے کیفین ڈرنکس کی مارکیٹنگ پر پابندی کی حمایت کی ہے۔

پانچ بچوں کی ماں کنرٹ شک اوہانا کا کہنا تھا کہ انھوں نے وال مارٹ میں شوخ رنگ کے پرائم کے کین دیکھے، ان کے بچے نے پرکشش رنگ کے باعث اسے خریدنے کے لیے کہا، جب گھر آکر انھوں نے دیکھا تو اس کین پر سیاح تحریر میں نیچے کی طرف انرجی ڈرنک لکھا تھا۔

انھوں نے کہا کہ میں تھوڑا تذبذب کا شکار ہوگئی کیوں کہ آپ پہلی بار اس طرح کے کین کو دیکھیں گے تو یہ دیکھنا مشکل ہو گا کہ انرجی ڈرنک کہاں لکھا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں