بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

توکلنا ایپ کی صارفین کیلئے نئی وضاحت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : توکلنا ایپ انتظامیہ نے غیرملکیوں کےلیے جن کا اقامہ ختم ہوچکا ہے یا ان پر ہروب کی رپورٹ درج ہے کی رجسٹریشن سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب نے شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کی صحت سے معتلق معلومات رکھنے کےلیے توکلنا ایپ میں رجسٹریشن لازمی قرار دے رکھی ہے، جس میں تمام اہل خانہ کا مکمل ڈیٹا کا اندراج کرنا ضروری ہے۔

توکلنا ایپ میں رجسٹریشن کےلیے ایک غیر ملکی صارف نے سوال کیا تھا کہ کیا اقامہ ختم ہونے کی صورت میں بھی توکلنا ایپ میں رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔

صارف کے سوال پر وضاحت کرتے ہوئے ایپ انتظامیہ نے بتایا کہ وہ غیر ملکی جن کا اقامہ ختم ہوگیا ہے یا ان پر ہروب کی رپورٹ درج ہے وہ بھی توکلنا میں رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ توکلنا ایپ کا نیا ورژن اسٹال کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں