کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تین شہروں میں معمرشہریوں، خصوصی افراد اوربیمارمسافروں کے لئے ’’سی اے اے ہیلپ فیسلٹی‘‘ متعارف کرادی ہے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فی الحال یہ سہولت کراچی اسلام آباد اورلاہور کے ایئرپورٹس پرمہیا کی گئی ہے۔
اس سہولت کے تحت معمر افراد کے لئے وہیل چیئر جیسی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی یہ سہولت عنقریب مہیا کردی جائے گی۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرملک بھرکے ہوائی اڈوں پرصحت وصفائی کے معیار کو یقینی بنانے کےلیے انسپکٹرزبھی تعینات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اردو کے معروف نگاراشتیاق احمد کراچی ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے اور کہا گیا تھا کہ اگر بروقت طبی امداد فراہم کی جاتی تو ان کی جان بچائی جاسکتی تھی۔