اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

آزادکشمیر کے بجلی بلز سے متعلق نئی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

آزادکشمیر کابینہ نے 12 اقساط میں بجلی بلز کے بقایاجات وصول کرنے کی منظوری دیدی۔

کابینہ فیصلے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کر دیا گیا جس میں بجلی کےبلوں پرلیٹ سرچارج معاف کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ماہ بجلی کے بل نئےنرخوں کےتحت جاری ہوں گے۔ آزادکشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کر کے طریقہ کار طے کیا۔

- Advertisement -

عوامی ایکشن کمیٹی وفد اور چیف سیکریٹری آزادکشمیر کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت آزادکشمیر نے کمیٹی کےتمام مطالبات منظور کیے۔

حکومت نے آٹے پر سبسڈی بحالی اور بجلی بلوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ مان لیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے وزرا کو حاصل مراعات بھی واپس لینےکا مطالبہ کیا تھا۔

عوامی ایکشن کمیٹی وفد سے مذاکرات کمشنر راولاکوٹ کی رہائش گاہ پر ہوئے جس میں کمیٹی کی طرف سے شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری اور دیگر شریک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں