لندن: اسٹار فٹ بالر محمد صلاح کا ایک ایسا مداح سامنے آیا ہے، جس نے سب کو گرویدہ بنا لیا.
تفصیلات کے مطابق لیورپول کے اسٹرائیکر محمد صلاح کا شمار دنیائے فٹ بال کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے. ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں ہے.
مصری کنگ کہلانے والے محمد صلاح کے مداحوں نے ان کے لیے ایک خصوصی نغمہ تیار کیا تھا، جو وہ میچ کے دوران گنگناتے ہیں.
صلاح کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسی گیت میں مداح یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر صلاح گول اسکور کرتا رہا، تو وہ بھی ایک دن اسلام قبول کر لیں گے.
Ever heard a parrot sing the Mo Salah song? 🦜🎵⚽ pic.twitter.com/dkWLG2ANZi
— BBC North West (@BBCNWT) June 5, 2019
اب صلاح کا ایک اور مداح سامنے آیا ہے، جو کوئی انسان نہیں، بلکہ ایک طوطا ہے.
جی ہاں ، طوطے بھی مصری اسٹار کا بڑا مداح ہے اور ’محمد صلاح، محمد صلاح‘ کا گیت گنگناتا ہے۔
یہ ایک سرمئی رنگ افریقی کا طوطا ہے جس کا نام ’کیلو‘ ہے، جس کی عمر پانچ برس ہے. اس طوطے کی مالکن لنڈا نامی ایک خاتون ہیں.
اس طوطا کی دل چسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور عالمی میڈیا کی توجہ کا محور بن گئی ہے۔