جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

نئے ٹیکس کا اطلاق : بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بین الاقوامی سفر پر ٹیکس میں اضافے کے حوالے مسافروں کے لیے بڑی خبر آگئی، ٹکٹ بکنگ پر نئے ٹیکس کا اطلاق شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے، سعودی ائیر، امارات سمیت تمام ایئرلائنز نے پاکستان سے جانے والی تمام پروازوں پر نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگادی۔

ائیر لائنز نے پاکستان سے بین الاقوامی سفر کے لیے نئے ٹیکس کا اطلاق شروع کردیا، جس کے تحت اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر ایف ای ڈی میں 150 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر ایف ای ڈی 5 ہزار روپے سے بڑھاکر 12ہزار 500 روپے کردی گئی

پاکستان سے کلب کلاس اور امریکا کی پروازوں پر ایف ای ڈی ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کردی گئی جبکہ مڈل ایسٹ اور افریقہ کی پروازوں پر ایف ای ڈی 75 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 5 پانچ ہزار روپے کردی گئی۔

پاکستان سے یورپ کی پروازوں پر ایف ای ڈی ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 10 ہزارروپے مقرر جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور فار ایسٹ ایشیا جانے والی پروازوں پر ایف ای ڈی میں40 فیصد اضافہ کرکے 2لاکھ 10 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔

تمام ائیرلائنز نے بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے پر یکم جولائی سے ٹکٹ بکنگ پر نئے ٹیکسوں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں