اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کرکٹ میں نیا فارمیٹ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میں نیا فارمیٹ نائنٹی 90 بیش آئندہ سال مئی جون میں شارجہ میں کھیلے جائے گی۔

کرکٹ میں ایک اور نئی جدت آگئی، نائنٹی 90 کرکٹ بیش آئندہ سال مئی جون میں شارجہ میں ہوگی، نوے گیندوں پر مشتمل اس نئی طرز کی کرکٹ میں بین الاقوامی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

نائنٹی 90 بیش کا آئیڈیا صصدر اور سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال، شارجہ کرکٹ کے روح رواں عبدالرحمان بخاطر اور سنرجی گروپ کے ایم ڈی عمران چوہدری کا ہے۔

ایونٹ کوایمریٹس کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور یو اے ای کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک ال نہیان نےمنظوری دی۔

شارجہ نے بین الاقوامی کرکٹ کو نئے رنگ دیئے، اب نائنٹی ںائنٹی بیش سے اس میں مزید اضافہ ہوگا، ایونٹ کی تیاریاں زوروشورسےجاری ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں ابوظبی میں ٹی 10 لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ٹی 10 لیگ میں بین الاقوامی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں