جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش ، ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے ضلع شاہ بندرسجاول کےقریب گیس اور تیل کے نئے ذخائردریافت ہوگئے، کنویں سے یومیہ 13.69ملین اسٹینڈرڈ کیوبٹ فٹ گیس اور 236 بیرل خام تیل ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے شاہ بندر سجاول کے قریب گیس اور تیل کی دریافت کرلی۔

کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی پی ایل نے جھم ایسٹ ایکس ون پر 2ہزار 545 میٹر تک کھدائی کی ہے، کنویں سے یومیہ 13.69ملین اسٹینڈرڈکیوبٹ فٹ گیس،236بیرل خام تیل ملے گا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہنا تھا کہ کمپنی نےمقامی مہارت کوبروئےکارلاکرکنویں کی کھدائی اورجانچ کی ہے، اس دریافت سےملک میں ہائیڈروکاربن کےذخائرمیں اضافہ ہوگا، یہ دریافت تیل اورگیس کی طلب اوررسدکےدرمیان فرق کوکم کرنےمیں مدددےگی۔

کمپنی نے بتایا کہ تیل اور گیس سسٹم میں آنے کے بعد زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی، اس بلاک میں 63فیصدپی پی ایل، 32فیصد ماری پیٹرولیم کےشیئرزہیں جبکہ سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی 2.5اورگورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈکے2.5فیصد شیئرزہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں