بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں غازی فارمیشن میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں غازی فارمیشن میں کنویں پر 1006 میٹر کی ڈرلنگ کی گئی، ابتدائی جانچ میں کنویں سے 5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

- Advertisement -

ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ کنویں سے پیداواری عمل ریگولیٹری قوائد پورے ہونے کے بعد سسٹم میں شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں ماڑی پیٹرولیم نے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس جب کہ  1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے گئے، شوال-1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا گیا تھا۔

ماڑی پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ کنویں کو 1136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں