ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

انسانی جسم میں نئے غدود سے متعلق حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

انسانی جسم میں ہونے والی تبدیلیوں پر سائنسدانوں کی تحقیق جاری ہے جس کے نتیجے میں انسانی کھوپڑی میں نئے غدودوں کی دریافت ممکن ہوئی ہے۔

ریڈیالوجی تھراپی اور اونکولوجی جریدے میں شائع مقالے کے مطابق سائنس دانوں نے ہائی ریزولیوشن مشین کے ساتھ انسانی بدن کے اعصاب کو اسکین کیا اور دوران انسانی کھوپڑی میں ناک اور حلق کے درمیانی حصے میں چپٹی ہوئی شکل میں لعاب دہن کے غدودوں کا ایک جوڑا دریافت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی جسم کے دفاعی نظام میں موجود آٹھ ہتھیار

تحقیقی ٹیم میں شامل ہالینڈ کینسر انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر میتھیس والسٹار نے بتایا کہ اس وقت تک کی سب جدید تشریح الاعضاء کتابوں میں تین بنیادی لعاب دہن غدودوں کا ذکر ملتا ہے ایک کانوں کے قریب، دوسرے جبڑے کے نیچے اور تیسرے زبان کے نیچے، لیکن اب ہم چوتھے لعاب دہن غدودوں کی موجودگی کے بارے میں بھی جانتے ہیں، یہ انسانی کھوپڑی میں ناک اور حلق کے درمیانی حصے میں چپٹی ہوئی شکل موجود ہے

والسٹار نےمزید کہا ہے کہ ریڈیو تھراپی میں متاثر ہونے والے لعاب دہن کے غدودوں کی جگہ یہ غدود اسپئیر پارٹ عضو کا فریضہ ادا کر سکتے ہیں، بلاشبہ یہ ایک اہم دریافت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں