کراچی: ضبط شدہ اسمگل ٹیمپرڈ گاڑیوں کے سرکاری استعمال کی نئی پالیسی جاری کردی گئی، 10 سے زائد گاڑیاں استعمال نہیں کی جاسکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ صوبائی سطح پر کسٹم انٹیلی جنس دفتر 10 سے زائد گاڑیاں استعمال نہیں کرسکے گا، افسران کے زیراستعمال گاڑیوں کے تمام پرانے اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔
کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے بےدریغ استعمال پر کسٹم حکام نے نئی پالیسی جاری کی، ملک بھر میں کسٹم حکام نے ہزاروں گاڑیاں ضبط کررکھی ہیں۔
- Advertisement -
اسمگلنگ کی گاڑیاں ضبط ہوں گی، ایف بی آر
گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کیلئے پالیسی جاری کی گئی ہے، نئی پالیسی کے تحت اسلام آباد کسٹم انٹیلی جنس آفس 12 گاڑیاں استعمال کرسکےگا۔
کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کا کسٹم انٹیلی جنس آفس 10 گاڑیاں استعمال کر سکے گا۔