ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شریف خاندان سے متعلق حکومت کے نئے انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ شریف فیملی کےنئےاثاثےدریافت ہوئےہیں، ایک کمپنی میں سے25ارب کےانکشافات ہوئےہیں اور ہفتے10دن میں تفصیلات سامنےآجائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘دی رپورٹرز’ میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ ہم نےجب دھرنادیاتوحکومت نے صوبوں میں لڑائی کی کوشش کی، پرویز خٹک، اسد قیصر کے قافلے پر حملے کیے گئے، نوازشریف واپس آرہے ہیں نہ ہی شہباز شریف جیل سے باہرآئیں گے۔

بابراعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کاایک ایجنڈاہےکسی طرح مریم نوازکووالدکےپاس بھیجا جائے، اپوزیشن کوجلسےسےنہیں روکالیکن قانون نہیں توڑنےدیں گے، سوال ہی پیدانہیں ہوتاحکومت ایک جلسےسےجائےگی جس دن یہ چورواپس آنےکی کوشش کرینگےایک نیاچیلنج پیدا ہو جائے گا۔

مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ معلوم ہےیہ کن کےپاس جاتےہیں اورکن سےملاقاتیں کرتےہیں لندن میں ملاقاتوں کی تفصیل حاصل کر لی ہے،فوٹیج ہمارے پاس ہے، نئےانکشافات سےمتعلق مزیدنہ پوچھیں،2یا3دن میں پتہ چل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کےلوگ آئیں گےاس کےعلاوہ لوگ نہیں نکلیں گے یہ جتنےچاہئیں جلسےکرلیں اس سے نظام نہیں جائے گا پاکستان کا نظام اتنا کمزور نہیں کہ جلسوں سے چلا جائے، نوازشریف کہتاہےمیرےبچےپاکستان نہیں جائیں گےلوگ نکلیں، نوازشریف خودپاکستان نہیں آئیں گےلوگوں کوکہتےہیں باہرنکلیں کیوں؟ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں