مدینہ منورہ کے نئے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے اتوار کو مدینہ منورہ پہنچنے پر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روضہ شریفہ میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول ؐپر حاضری دی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنچنے پر ادارہ امور حرمین کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدلرحمن السدیس اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
قبل ازیں گورنر مدینہ منورہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پہنچے تو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر خادم حرمین شریفین کے خصوصی مشیر شہزادہ فیصل بن سلمان اور نائب گورنر سعود بن خالد الفیصل نے ان کا خیرمقدم کیا۔
الأمير سلمان بن سلطان بن عبدالعزيز يزور المسجد النبوي.https://t.co/gHKgxqQqkE#واس_عام pic.twitter.com/1WnTAmPcSw
— واس العام (@SPAregions) December 31, 2023
مدینہ منورہ کے نئے گورنر نے نئے عہدے پر تعینات ہونے پر اظہار تشکر کیا اور دعا کی کہ وہ ریجن کی بہترین طور پر خدمت کر سکیں۔ مدینہ منورہ ریجن کے اعلی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سعودی ولی عہد نے شہزادہ فیصل بن سلمان کو شاہی مشیر اور کنگ عبدالعزیز فاونڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئر مین تعینات کیا تھا۔
ماہ رمضان مارچ کی کس تاریخ سے شروع ہوگا؟ ماہر فلکیات کا دعویٰ
واضح رہے کہ رواں برس 12 دسمبر کو جاری ہونے والے شاہی فرامین میں مدینہ منورہ میں نئے گورنر جبکہ پانچ ریجنوں میں نائب گورنروں کی تقرری کی گئی تھی۔