اشتہار

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریاست پہنچنے والے مسافروں کےلیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئرلائنز کےلیے گائیڈ لائن جاری کردی، جس کے تحت سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کا ایپ پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا۔

گاکا نے مراسلے میں کہا ہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافر اپنے موبائل فونز میں توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ لازمی کریں اور اگر مسافر ایپ سے متعلق نا آگاہ ہے تو ایئر لائنز اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافروں توکلنا ایپلیکشن سے متعلق آگاہی ہو۔

- Advertisement -

سعودی سول ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ایپ پر لازمی رجسٹریشن کا فیصلہ سعودی ایوی ایشن ایکٹ آرٹیکل 23 کے تحت کیا گیا ہے، توکلنا ایپ پر رجسٹرڈ نا ہونے والے مسافروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گاکا کی جانب سے غیر ملکی مسافروں کے مملکت میں داخلے کےلیے آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج کرانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاکا کے مطابق مسافروں کو دوران بورڈنگ تفصیلات ایئرلائن کو لازمی فراہم کرنا ہوں گی۔

مسافروں کو موبائل فون پر رجسٹریشن کا میسج دکھانا ہوگا، رجسٹریشن نمبر کے ساتھ پرنٹ سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا، جبکہ ویب سائٹ کے ذریعے پاسپورٹ نمبر سے رجسٹریشن کی تصدیق بھی کرنی ہوگی۔

خیال رہے کہ 16جون سے نئے قوانین پر عمل درآمد لازمی قرار دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں