اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے بچوں، بزرگوں اور خواتین کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے استثنیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نظرثانی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے بچوں، خواتین اور بزرگوں پر ڈبل سواری کی پابندی ختم کر دی۔

اس حوالے سے سندھ حکومت نے باقاعدہ نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں، خواتین اور بزرگوں پر ڈبل سواری کی پابندی نہیں ہوگی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، صحافیوں اور دیگر اسٹاف کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نےشاپنگ مالز کھولنے سے متعلق ایس اوپیز تیار کر لیے ہیں، شاپنگ مالزمیں خریداروں کو ماسک کے بغیر داخل نہ ہونےدیاجائے گا۔

قواعد کے تحت داخلی دروازوں پر آنے والوں کو ہینڈسینیٹائزر مہیا کیا جائے گا جب کہ تھرمل گنز سےاسکریننگ لازمی کی جائے اور اسکے بغیر کسی شخص کا مالز میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں