ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئی، ایئرپورٹ پررواں مالی سال میں 3 ارب سے زائد رقم خرچ ہوئی۔

تفصلات کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پررواں مالی سال میں 3 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔ ایئر پورٹ کے لیے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں مجموعی طور پر 3 ارب 5 کروڑ 6 لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے۔

دستاویز کے تحت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں بلڈنگ، اسٹرکچر کیلئے 2 ارب 19 کروڑ 26 لاکھ کے اخراجات ہونگے، ٹیلی کمیونیکیشن ورک کے لیے 49 کروڑ 99 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

- Advertisement -

مالی سال 2024-25 میں فرنیچر کی خریداری کیلئے 13 کروڑ خرچ ہونگے، نقل و حمل کی خریداری پر 50 کروڑ کے اخراجات ہوں گے، کنسلٹنسی ورک پر 17 کروڑ 80 لاکھ کی رقم خرچ ہوگی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 5 ارب روپے رکھے گئے تھے، گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا آپریشنل حصہ ستمبر میں مکمل ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایئرپورٹ آپریشنز اندازاً دسمبر 2024 تک شروع ہونے کی توقع ہے، گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے آپریشنل حصے کا صرف 4 فیصد کام باقی ہے، ایئرپورٹ سے متعلقہ دیگرترقیاتی کام دسمبر 2025 تک مکمل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں