ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلیے فلائٹ کیلیبریشن اور پروسیجر ڈیزائن کا سنگ میل طے ہوگیا۔ سی اے اے کے کلیبریشن ایئر کرافٹ نے نئے رن وے پر کامیابی سے لینڈنگ کے ساتھ کیا۔

کلیبریشن فلائٹ کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر روایتی واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا۔ اہم کامیابی چینی اور پاکستانی پروجیکٹ ٹیموں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ہوائی اڈے کے اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل آپریشنل ہونے کا امکان ہے جبکہ نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تکمیل سے گوادر میں ترقی آئے گی۔

- Advertisement -

رواں سال جنوری میں اے آر وائی نیوز نے خبر دی تھی کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آئندہ سال 2025 سے فلائٹ آپریشن شروع ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرپورٹ سے متعلق نیا نوٹم جاری کر دیا تھا جس میں ہوائی اڈے کو عالمی سطح کے کیٹیگری سی کا ایئر پورٹ سرٹیفائی کر دیا گیا تھا۔

ابتدائی طور 2 سال کیلیے ہوائی اڈے کو ایروڈروم کیٹیگری سی ایئرپورٹ قرار دیا گیا تھا۔ ایئرپورٹ پر جدید لینڈنگ سسٹم بھی لگا دیا گیا تھا۔

سی کیٹیگری ایئرپورٹس پر کسی بھی موسم میں طیارے لینڈ کر سکتے ہیں جبکہ ایئرپورٹ رن وے پر دنیا کا جدید لینڈنگ نظام نصب کیا گیا۔ سی کیٹیگری ایئرپورٹس پر ایئر بس 320 اور بوئنگ 737 کیٹیگری کے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔

سی اے اے نے بتایا تھا کہ جدید انسٹرومنٹ لینڈنگ نظام کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہر طرح کے موسم میں طیارے لیند کر سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں