تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: 628 ملین ریال لاگت کے نئے صحت منصوبوں کا افتتاح

ریاض: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں 628 ملین ریال لاگت کے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا گیا، صحت منصوبوں سے شہریوں کے لیے معیاری صحت اور مزید دیکھ بھال کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے ورچوئل کال کے ذریعے مدینہ منورہ ریجن کے لیے 628 ملین ریال کی لاگت سے تیار کیے جانے والے صحت منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔

شہزادہ فیصل بن سلمان نے اس موقع پر کہا ہے کہ صحت کے شعبے کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی حکومت کی مکمل تائید اور تعاون حاصل ہے۔

ان صحت منصوبوں سے شہریوں کے لیے معیاری صحت اور مزید دیکھ بھال کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے تارکین وطن کارکنوں کے رہائشی مسائل حل کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔

ان منصوبوں کے تحت آئندہ 3 ماہ کے اندر 3 بڑے پروجیکٹ مکمل ہو جائیں گے جس کے بعد تارکین وطن مزدورں کے 40 فیصد رہائشی مسائل ختم ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ علاقے کی بلدیہ عظمیٰ اور وزارت بلدیہ و دیہی امور کے اشتراک سے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے 5 نئے علاقوں میں جگہ مختص کی گئی ہے.

یہاں پر نجی شعبے اور سرمایہ کاروں کے تعاون سے آئندہ 18 ماہ میں کارکنوں کے رہائش کے لیے نئی عمارتوں کی تعمیر میں مدد ملے گی، یہ تعمیراتی منصوبے بین الاقوامی ماحول اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔

Comments

- Advertisement -