بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس پہلی بار 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں انڈیکس 81 ہزار 87 پوائنٹس کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوا ۔

مارکیٹ میں سرمائے کے حصول کے لیے حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس 81 ہزار سے نیچے آگیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

- Advertisement -

دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 190 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 60 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 27 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے  اور مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,087 جبکہ کم ترین سطح 80,530 پوائنٹس رہی ۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں