تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار کا عہدے کا چارج سنبھالتے ہی بڑا اعلان

لاہور : نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کہا ہے کہ کانسٹیبل سے لیکرآئی جی تک سب کی جاب ڈسکرپشن ہے، جو اچھاکام کرے گاوہ رہے گا جونہیں کرے گاوہ گھر جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، سینٹرل پولیس آفس پہنچنے پر پولیس کے دستے نے نئےآئی جی کو سلام دی۔

اس موقع پر نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کامشکورہوں مجھ پراعتمادکیا، پولیس کا کام امن وامان،جان ومال کی حفاظت اورجرائم کی روک تھام ہے اور فرائض کی ادائیگی میں سینٹرل رول پولیس کاہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سب سےپہلی ترجیح ہوگی کہ پولیس میں اصلاح کریں، پولیس اسٹیشنزمیں سب سےبڑامسئلہ رویوں کاہے، کوشش کرینگےکہ پولیس کلچرکوسروس اورینٹڈمیں تبدیل کریں اور بڑھتےجرائم کی روک تھام کیلئےتحقیقاتی طریقہ اپنائیں گے۔

راؤ سردار نے کہا کہ کسی کےساتھ واردات ہوجائےاور پرچہ نہ ہو تو زیادتی ہے، اب نہ صرف پرچہ درج ہوگابلکہ مجرمان کوکٹہرےمیں کھڑاکرٰیں گے اور جھوٹی ایف آئی آر کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ہےکہ کسی قسم کا قبضہ مافیا نہیں ہوگا، پولیس تمام محکموں سےملکرقبضہ گروپ کاخاتمہ کرے گی، اور کوئی پولیس افسرقبضہ گروپ کی معاونت کرے گا تومعاف نہیں کیاجائے گا جبکہ خواتین زیادتی کیس میں ملوث مجرمان کوفوری سزادلائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ تفتیش پولیس کاایک اہم کام ہے، ہم پراسیکیوشن کوبھی بہترکریں گے، گزشتہ دنوں لااینڈآرڈرصورتحال پرپولیس کارویہ مناسب نہ تھا، پولیس کےرویے میں بہتری کیساتھ خرابیوں کو دور کریں گے اور جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹجی بنائیں گے۔

راؤ سردار کا کہنا تھا کہ ہم وکلا،میڈیاکوساتھ لیکرچلنے کے ساتھ ساتھ پولیس اورعوام کےدرمیان خلیج کوختم کریں گے ، پہلےمیں آئی بی میں رہاوہاں سی ٹی ڈی سےملکرکافی اچھاکام کیا،پولیس،سی ٹی ڈی ،نٹیلی جنس نے ملکر زبردست کام کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سینئر اور جونیئر افسران کےدرمیان فاصلے کو کم کریں گے ، پولیس کے اندر احتساب کے عمل کو مزید بہتر بنائیں گے اور پولیس میں کام چور ، کرپشن کرنیوالے کو کوئی معافی نہیں ملے گی۔

اقدامات کے حوالے سے آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی ویلفئرکابہت اچھاسسٹم نہیں ہے، کسی اہلکارکوفرض ادائیگی میں گولی لگی تومکمل تعاون نہیں کیاگیا، محکمے کی طرف سےفرض ادائیگی میں مکمل تعاون کیا جائےگا، کوشش کریں گےکہ ٹیم ورک کریں انشااللہ کامیابی ہوگی۔

راؤ سردار نے کہا میں اورمیری ٹیم ہروقت عوام کےجان و مال کی حفاظت کرے گی اور عوامی خدمت کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے ، میڈیاسےبھی کہوں گاسچ کاساتھ دیں خبرسےپہلےتصدیق کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام آئی جی صاحبان بہت اچھاکام کرتےرہےہیں، میں نےسب کے ساتھ کام کیاہے، سب نےپوری کوشش کی کہ اچھےسےاچھاکیاجائے، کسی قسم کی گروپ بندی کی کوئی اجازت نہیں ہوگی، جوضابطےکوتوڑےگاوہ اس فورس میں نہیں رہےگا، کانسٹیبل سےلیکرآئی جی تک سب کی جاب ڈسکرپشن ہے، جواچھاکام کرےگاوہ رہےگاجونہیں کرےگاوہ گھرجائےگا۔

Comments

- Advertisement -