اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

جاپانی ماہرین کی نئی ایجاد

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپان کی برقی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں ایسا نظام تیار کرنے کی کوشش کررہی ہیں جس کی مدد سے موٹر، ،بریک اور انورٹر ایک ساتھ پہیے میں نصب ہوسکیں گے۔

زندگی کو مزید آرام دہ اور پرسکون بنانے کےلیے دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں جدید ترین برقی مصنوعات تیار کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے میں لگی ہوئی ہیں۔

جاپان کی معروف برقی مصنوعات بنانے والی کمپنی ہٹاچی نے برقی گاڑیوں کےلیے ایسی جدید ترین موٹر کی تیاری شروع کی ہے جس کی مدد سے گاڑی کو زیادہ کارآمد اور باکفایت بنایا جاسکتا ہے اور گاڑی کی استعداد کو 20 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق ہٹاچی چھوٹی ان وہیل کہلانے والی موٹروں پر کام کررہی ہیں جو ہر چلنے والے پہیے سے براہ راست جڑی ہوتی ہیں، اس نظام کے ذریعے موٹر، بریک اور انورٹر کو پہیے میں نصب ہونے والے واحد یونٹ میں بدلا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں