نیو جرسی: امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک والد نے بیٹے کی جان بچانے کے لیے دل پر پتھر رکھ کر جلتی عمارت کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو جرسی میں پیر کے روز ایک 3 سالہ بچے کو آگ سے بچانے کے لیے والد نے اپارٹمنٹ کی دوسری منزل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔
دل دھڑکانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو اہل کار بازو پھیلا کر پہلے ایک 3 سالہ لڑکے اور اس کے بعد اس کے والد کو اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک باپ اور اس کا تین سالہ بیٹا نیو جرسی کے ساؤتھ برنسوِک میں ساؤتھ رج ووڈز کامپلیکس میں دو منزلہ اپارٹمنٹ کی اوپری منزل پر اس وقت پھنس گئے جب ان کی عمارت میں آگ لگ گئی۔
اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز وہاں پہنچے تو باپ نے کھڑکی توڑ کر اپنے تین سالہ بچے کو ایک امید پر نیچے پھینک دیا۔
Rescue captured on officers' body worn camera. Dad throws child out 2nd floor window to officers and firefighters, then jumps to escape flames consuming apartment building. pic.twitter.com/Ku5jQ6sOUy
— So Brunswick PD (@SoBrunswickPD) March 7, 2022
والد کے اعتماد کے عین مطابق نیچے کھڑے فائر فائٹرز نے اس بچے کو کامیابی سے کیچ کر لیا، یہ سارا منظر فائر فائٹر کے لباس میں لگے کیمرے میں قید ہو گیا، بچہ محفوظ ہونے کے بعد اس کے والد بھی کھڑکی سے باہر کودے اور ریسکیو اہل کاروں نے انھیں بھی چوٹ لگنے سے بچا لیا۔