امریکا میں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ لینڈنگ کے دوران جنگل میں جاگرا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
حکام کے مطابق طیارہ انجن میں خرابی کے باعث کراس کیز ایئرپورٹ پر واپس لینڈ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
اسکائی ڈائیو کراس کیز نے کہا کہ جب مسئلہ پیدا ہوا تو طیارہ تقریباً 3000 فٹ (900 میٹر) کی بلندی پر تھا۔ طیارے میں پندرہ افراد سوار تھے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارہ جس میں 14 مسافر اور عملے کے ایک رکن سوار تھے۔
انتظامیہ کے مطابق طیارہ رن وے پر درختوں سے ٹکرانے کے بعد ہوائی اڈے پر واپسی پر گر کر تباہ ہوا۔
منرو ٹاؤن شپ کے پولیس چیف جان میک برائیڈ نے کہا کہ وہ حادثے پر پہنچنے والے پہلے ریسکیورز میں شامل تھے، انہوں نے زیادہ تر متاثرین کو "طیارے سے باہر اور زمین پر لوگوں کو تلاش کیا۔