پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ویڈیو: امریکا میں دھماکا خیز کیمیکل لے جانے والے ٹریلر میں ہولناک دھماکے، ڈرائیور ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نیو جرسی: امریکا میں دھماکا خیز کیمیکل لے جانے والے ٹریکٹر ٹریلر میں حادثے کے بعد ہولناک دھماکے ہوئے، جس میں ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں حادثے کے بعد دھماکا خیز کیمیکل لے جانے والے ٹریکٹر ٹریلر میں متعدد دھماکے ہوئے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

حادثے کی وجہ سے قریبی گھر کو نقصان پہنچا، فائر بریگیڈ کی آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران بھی دھماکا ہوا، جس میں عملہ تو بچ گیا لیکن ٹریلر ڈرائیور ہلاک ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے قریبی گھر خالی کرائے۔

یہ حادثہ پیر کی صبح نیو جرسی کے علاقے کلفٹن کے روٹ 3 پر پیش آیا، جس میں خطرناک مواد سے لدا ٹریلر ایک گھر کی دیوار سے ٹکرایا اور پھٹ گیا، جس سے قریبی گھر کے صحن میں دیوار اور سامان پگھل گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ٹریلر صبح 9 بجے کے قریب شاہراہ کے مشرق کی جانب پہلے ایک بس سے ٹکرایا، اور پھر ویلی روڈ ایگزٹ کے قریب دیوار سے ٹکرا گیا۔ عینی شاہدین نے فضا میں آگ کے بڑے مرغولے اٹھتے دیکھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں