منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نیو کراچی : کمسن بچہ زیادتی کے بعد قتل، سفاک ملزمان پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیو کراچی میں گزشتہ دنوں کمسن بچے کی برہنہ حالت میں لاش ملنے کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے میڈیا کو بتایا کہ چار سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی اور سفاکانہ قتل میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کی ٹیم نے دن رات کی محنت سے مذکورہ ملزمان کا سراغ لگایا، ملزمان کا تیسرا ساتھی منشیات فروشی مقدمے میں گرفتار ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم کو جیل سے ہی اس مقدمے میں گرفتار کیا جائے گا، ملزمان کا مقتول بچے کے والد اور چچا سے گلی میں بیٹھنے پر جھگڑا ہوا تھا۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتول کے چچا سے بدلے کی آگ میں اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا، ملزم نے ملزمان ندیم اور جواد کے ساتھ بچے کو بہانے سے موٹرسائیکل پربٹھایا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزمان نے ابدال شاہ مزار پہنچ کر پہلے نشہ کیا، نشے کی حالت میں 7سالہ بچے سے جبری زیادتی کی گئی، تینوں ملزمان نشے کی حالت میں بار بار زیادتی کرتے رہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے سے بدفعلی کے بعد شناخت کے ڈر سے بچے کو قتل کیا، قتل کے بعد بچے کا ٹراؤزر اس کے گلے میں باندھ دیا اور فرار ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں