لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نئی کٹ زیب تن کرے گی، ٹیم کی جرسی میں گہرا اور ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کیلئے پاکستان کی نئی کٹ متعارف کرادی گئی ہے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نئی کٹ زیب تن کرے گی۔
ٹیم کی جرسی میں گہرا اور ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے جبکہ شرٹ کے بائیں جانب ستارہ اور دائیں جانب ورلڈ کپ کا لوگو ہے۔
خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز میں صرف تین دن باقی رہ گئے، قومی ٹیم میگا ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے کل صبح گیارہ بجے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔
کھلاڑی آج سینیریو میچ کی بجائے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے، ٹریننگ سیشن شام پانچ بجےہوگا جبکہ یو اے ای پہنچنے کےبعد ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے وارم اپ میچز کھیلے گی۔
پاکستان کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔