منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

نیا بلدیاتی قانون: اپوزیشن کے احتجاجی مظاہرے پر سندھ حکومت کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نئے بلدیاتی قانون کے خلاف شہرقائد میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ردعمل دیا ہے۔

سندھ کے وزیر ناصرشاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے بیانات پر کہا ہمیں طعنہ دیا گیا پیپلز پارٹی ایک پرچی پر بھی کام کرتی ہے، حافظ نعیم کی تقریر سنی انہوں نے واضح کیا پرچی مافیا کون ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کاسی سی آئی میں کیس لڑا اور سرخرو بھی ہوئے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ مردم شماری سے متعلق سندھ حکومت کا ایک بیانیہ رہا ہے، ماضی میں جو قانون سے کھلواڑ کیا گیا عوام کو پوری طرح آگاہ ہے۔

- Advertisement -

ناصر حسین نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کراچی کے عوام جانتے ہے ماضی میں کس نے انہیں سکھ کا سانس نہیں لینے دیا، نئے بلدیاتی قانون پر عمل ہونے جارہا ہے جلد مثبت نتائج سامنے ہوں گے۔

متحدہ کا بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھنے اور دھرنے کا اعلان

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج قاتل اور مقتول پیپلز پارٹی کی دشمنی میں ایک ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی بڑے شوق سے گھوٹکی سےکراچی لانگ مارچ کرے، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مہنگائی کے خلاف ہوناچاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں