جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پانچ ممالک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے نئے رکن بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے لیے نئے اراکین کا چناؤ ہوا جس میں پانچ ممالک کونسل کے نئے رکن بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم، جرمنی، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ اور ڈومینیکن ری پبلک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے نئے رکن بن گئے۔

پانچوں نئے اراکین ممالک کے پرچم کونسل چیمبر پر لگا دیئے گئے، جبکہ بولیویا، ایتھوپیا، نیدرزلینڈ، قزاقستان، سویڈن کی سیکیورٹی کونسل کی مدت ختم ہوگئی۔

15 رکنی سیکیورٹی کونسل اقوام متحدہ کی سب سے طاقتور کونسل ہے، چین، فرانس، روس، برطانیہ ، امریکا ویٹوپاور کے ساتھ کونسل کے مستقل رکن ہیں۔

مستقل اراکین کے علاوہ دو سال کے لیے مزید اراکین کا چناؤ 193 رکنی جنرل اسمبلی کرتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چھ نئے غیر مستقل ارکان کا چناؤ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اکوٹوریل گنی، آئروی کوسٹ، کویت، نیدرلینڈز، پیرو اور پولینڈ کو گذشتہ سال جنرل اسمبلی کے 193 ارکان نے دو سال کی میعاد کے لیے منتخب کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے طاقتور ترین ادارے پر مامور رہنے کے دوران اِن ارکان کو بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کے معاملات سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے موثر آواز حاصل ہوتی ہے۔

مصر، جاپان، سنیگال، یوکرین اور یوروگوائے نے سال 2017 میں اپنی دو سالہ میعاد پوری کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں